امریکی اور چینی صدر کی ملاقات کا امکان ہے

امریکی اور چینی صدر کی ملاقات کا امکان ہے
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی اس سال ملاقات متوقع ہے، امریکی وزیر خارجہ نے کوالالمپور میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں ںے صحافیوں سے گفتگو کے دوران چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات سے متلق بتایا، انہوں نے گفتگو کو تعمیری قرار دیا اور کہا کہ میٹنگ مثبت تھی اور ابھی بہت کام کرنا ہے۔
ہم 2 بڑے طاقتور ملک ہیں، اور ہمیشہ سے ہی ایسے مسائل ہوتے رہے ہیں جن پر ہم متفق نہیں ہوتے، اس موقعے پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اس سال دورہ چین کر سکتے ہے، دونوں ممالک مشترکہ مشکلات کو حل کرنا چاہتے ہیں، آسیان کے علاقائی فورم پر امریکی وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی، جس میں سلامتی، تجارت اور روس یوکرین جنگ میں چین کی حمایت پر گفتگو کی۔









