امریکہ کن ممالک پرسفری پابندیاں لگانےکا ارادہ رکھتاہے؟فہرست تیار

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ 43 ممالک کےشہریوں پرسفری پابندیوں کی تجاویزپرغورکررہی ہے۔
امریکی اخبار کیمطابق ، ٹرمپ انتظامیہ ایک نئی سفری پابندیوں کی فہرست پرغورکررہی ہے جسمیں مختلف ممالک کوتین مختلف قسموں میں شامل کیاجائیگا۔
امریکی اخبار نےاطلاع دی ہے کہ 10 ممالک کواورنج لسٹ میں شامل کرنیکی تجویز ہے ، اورنج لسٹ میں پاکستان بھی شامل ہیں۔
شہریوں کے تارکین وطن اور سیاحتی ویزے اورنج لسٹ کے شہریوں تک ہی محدود رہیں گے ، جس سے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کیساتھ امریکہ میں داخل ہونیکی اجازت مل سکتی ہے۔
اسکے علاوہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 ممالک کے شہریوں پر مکمل طور پر پابندی عائدکرنیکا ارادہ کیا ہے ، جن کو ریڈ لسٹ میں شامل کیاجائےگا۔
ٹرمپ انتظامیہ کچھ ممالک ، بشمول چاڈ ، ڈومینیکا اور لائبیریا ، کو یلو لسٹ میں شامل کرنے پربھی غور کررہی ہے ، جسکا مطلب ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کو ویزا کی درخواست سے متعلق کسی بھی خدشات کے لئے 60 دن ہونگے۔









