امریکہ کا شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر نہ کرنے ہدایت

0
154
امریکہ کا شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر نہ کرنے ہدایت

امریکہ کا شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر نہ کرنے ہدایت

امریکہ نے اپنے شہریوں کے لئے پاکستان اور بھارت کے بارے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں امریکی شہریوں کو ان دو ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی، جرائم اور دہشت گردی کے پیش نظر امریکی شہری بھارت کے سفر سے گریز کریں کیونکہ جموں و کشمیر میں بدامنی اور حملوں کے خطرات ہیں، پاکستان اور بھارت سرحد پر تصادم کےخطرات ہیں۔

دہشت گردی کی وجہ سے وسطی اور مشرقی بھارت کے حصے غیر محفوظ ہیں، پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر دونوں ملکوں کےفوجی موجود ہیں، ایل۔ او۔سی کے قریبی علاقوں میں مسلح تصادم کا خطرہ ہے جب کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کےخطرات ہیں، سیکورٹی خدشات کی بنا پر پاکستانی حکومت نے امریکی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کی ہوئی ہے۔

Leave a reply