امریکہ پلٹ لڑکی ٹک ٹاک بنانے پر قتل کردی گئی

ہاٹ لائن نیوز : 17 سالہ امریکہ پلٹ لڑکی حرا انور کو کوئٹہ کے بلوچی اسٹریٹ میں ہلاک کردیا گیا۔ متاثرہ کے والد ، چچا اور ماموں کو شکوک و شبہات پر حراست میں لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ ایک امریکی شہری تھی اور کچھ دن قبل اپنے والدین کے ساتھ امریکہ سے پاکستان آئی۔
لڑکی ٹک ٹاک وڈیو بنانے پر پابندی کے باوجود اس پر قائم رہی ، جسکے نتیجے میں اس کے اہل خانہ نے اسے مبینہ طور پر گولی مار دی۔
ایس ایچ او گوالمنڈی بابر بلوچ نے کہا کہ انور الحق اپنی اہلیہ اور بچوں کیساتھ امریکہ منتقل ہوگئے تھے اور کچھ دن پہلے کوئٹہ آئے تھے۔ والد نے اپنے بھائی کیساتھ اپنی بیٹی مارنے کا ارادہ کیا۔وہ بیٹی کو گھر سے باہر لے گئے،گھرکے باہر لڑکی کے ماموں نےاسکو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
بعدازاں ، پولیس نے شکوک و شبہات پر لڑکی کے والد انورالحق ، ماموں اور چچا کو گرفتار کیا۔ تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔









