امریکہ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کر دیا

0
133
امریکہ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن: امریکہ کی حکومت نے ڈائیورسٹی ویزا (گرین کارڈ) لاٹری پروگرام کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان اس کے چند روز بعد سامنے آیا جب براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

امریکہ کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی، کرسٹی نویم، نے بتایا کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے مشتبہ حملہ آور نے امریکہ آنے کے لیے اسی لاٹری پروگرام کا استعمال کیا تھا۔

گرین کارڈ لاٹری کیا ہے؟
ڈائیورسٹی ویزا پروگرام یا گرین کارڈ لاٹری ایک امیگریشن پروگرام ہے جس کا مقصد ان ممالک کے شہریوں کو امریکہ میں مستقل رہائش دینے کا موقع دینا ہے جہاں سے امریکہ میں امیگریشن کم رہی ہو۔ اس پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے گرین کارڈ دیا جاتا ہے، جس سے وہ امریکہ میں کام اور رہائش کے اہل ہو جاتے ہیں اور بعد میں شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں پیش آنے والے حالیہ فائرنگ کے واقعے میں ملزم پرتگالی شہری کلاڈیو مانوئل نیویس ویلینتے نے 2017 میں اسی پروگرام کے ذریعے امریکہ کا سفر کیا تھا اور اسے گرین کارڈ ملا تھا۔

نیویس پر الزام ہے کہ اس نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے 2 طلبہ کو ہلاک اور 9 کو زخمی کیا جبکہ ایک ایم آئی ٹی پروفیسر بھی ہلاک ہوا۔

Leave a reply