امریکہ نے نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ سے معاہدہ کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ نے 9/11 کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دیگر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق اس وقت عوام کو معاہدے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا جا سکتا۔ ملٹری کمیشن کے لیے تشکیل دی گئی اتھارٹی ‘سوسن اسکالر’ نے خالد شیخ محمد، ولید محمد صالح مبارک بن عطش اور مصطفی احمد آدم کے ساتھ معاہدہ کیا۔
خالد شیخ پر القاعدہ کے 11 ستمبر 2011 کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق خالد شیخ محمد اور دیگر دو ساتھیوں کی جانب سے اگلے ہفتے کیوبا کے گوانتاناموبے میں قائم ملٹری کمیشن میں درخواستیں داخل کرنے کی توقع ہے، تینوں سنگین الزامات کا اعتراف کر لیں گے اور خالد شیخ سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔









