امریکہ میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد

0
121
امریکہ میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد

امریکہ میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد

امریکی ریاست واشنگٹن کے کاؤنٹی میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا اور اس کے بعد ٹرک میں لے جانے والی پچیس کروڑ مکھیاں ٹرک سے نکل کر آزاد فضاؤں میں اڑ گئیں، حکام کے مطابق ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے چھتے دوسری جگہ منتقل کیے جا رہے تھے، اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے آزاد ہو جانے پر پولیس اور انتظامیہ نے لوگوں کو اس مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے کی ہدایات کی ہیں، ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے لوگ مکھیوں کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے شہد کی مکھیاں جلد ہی اپنے چھتوں کے پاس واپس لوٹ آئیں گی۔

Leave a reply