امریکہ اور یہودی عالمی امن تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں

امریکہ اور یہودی عالمی امن تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں
اسرائیلی جارحیت کے خلاف شمالی کوریا بھی خاموش نہ رہا اور امریکہ اور اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، شمالی کوریا کی طرف سے اسرائیل کو دنیا کے لیے کینسر قرار دیا گیا اور کہا ہے کہ یہودیوں اور امریکا اور کو دنیا کا امن تباہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے غیر قانونی اور انسانیت کے خلاف جرم ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے میں نئی جنگ کا اندیشہ ہے جس کے سبب عالمی امن تباہ ہو سکتا ہے، انہوں نے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے اور قوتیں اپنا کردار ادا کریں، شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، جنگ کی حمایت کرنے والوں کو جواب دینے کا اب وقت آ گیا ہے۔









