امریکہ اور چین کےمابین تجارتی جنگ مزیدشدت اختیارکرگئی

0
221
امریکہ اور چین کےمابین تجارتی جنگ مزیدشدت اختیارکرگئی

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ اور چین کےمابین تجارتی جنگ شدت اختیارکر گئی ہے، چینی درآمدات پر امریکی محصولات کی شرح آج سے 104 فی صد ہوجائیگی ، جسکی وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کی ہے۔ دوسری طرف ، چینی مصنوعات پر 104 ٪ ٹیکس عائد کرنیکے بعد ، چین اور ہانگ کانگ کے بازاروں میں ایک بار پھربدحالی نظرآرہی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے 2 اپریل کوچین پر 34 فی صد باہمی نرخوں کا اعلان کیاتھا، چین نے امریکہ پر 34 فی صد ٹیرف عائدکردیاتھا ، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے ٹیرف واپس نہ لینےپر 50 فی صد اضافی ٹیکس کی دھمکی دی تھی۔

Leave a reply