امریکا نے 32 عالمی اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں، چین کا ردعمل

0
118
امریکا نے 32 عالمی اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں، چین کا ردعمل

امریکا نے یمن کے حوثی گروپ کی مبینہ مالی معاونت، اسمگلنگ اور حملہ آور سرگرمیوں میں کردار ادا کرنے والے 32 افراد اور اداروں پر نئی تجارتی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا ہدف وہ نیٹ ورک ہے جو حوثیوں کو مالی و لاجسٹک معاونت فراہم کر رہا ہے۔ پابندی کی زد میں آنے والے اداروں میں سے 23 کا تعلق چین سے ہے، جب کہ بھارت، ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے کچھ ادارے بھی فہرست میں شامل ہیں۔

چین نے ان اقدامات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور عالمی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے اسے یک طرفہ قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی وزارت خزانہ نے گروپ آف سیون اور یورپی یونین کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری پر چین اور بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات میں سخت اقدامات، بشمول محصولات، پر غور کریں۔

Leave a reply