امریکا نے پاکستان کے دفاع کے حق کی حمایت کر دی

0
69
امریکا نے پاکستان کے دفاع کے حق کی حمایت کر دی

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
امریکی سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے اور موجودہ صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایلیسن ہوکر نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
قبل ازیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور امریکا اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں عظیم وزیراعظم اور جنرل موجود ہیں، جن کی وہ بہت عزت کرتے ہیں۔

Leave a reply