امریکا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عالمی فیصلوں کو نمائشی قرار دے دیا

0
88
امریکا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عالمی فیصلوں کو نمائشی قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حالیہ اعلانات کو “نمائشی اقدامات” قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح “سنجیدہ سفارت کاری” ہے نہ کہ اعلانات۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا خطے میں پائیدار امن، اسرائیل کی سلامتی اور یرغمالیوں کی رہائی کو ترجیح دیتا ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام صرف “حماس کے بغیر” ممکن ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا، جس کے بعد پرتگال نے بھی باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ممالک اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے ان اعلانات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے فیصلے کو “یکطرفہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات تنازع کے حل میں معاون ثابت نہیں ہوں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ کسی فلسطینی ریاست کے قیام کو قبول نہیں کریں گے اور مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے منصوبے جاری رکھیں گے۔

Leave a reply