امریکا میں نئی سیاسی پیش رفت، غزالہ ہاشمی نے مسلم خاتون نائب گورنر کے طور پر حلف اٹھا لیا

0
65
امریکا میں نئی سیاسی پیش رفت، غزالہ ہاشمی نے مسلم خاتون نائب گورنر کے طور پر حلف اٹھا لیا

امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک اہم سیاسی سنگِ میل قائم ہوگیا جہاں غزالہ ہاشمی نے پہلی مسلم خاتون نائب گورنر کی حیثیت سے قرآنِ پاک پر حلف اٹھایا۔ یہ موقع ریاست کی تاریخ میں تنوع اور شمولیت کی ایک نمایاں مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اسی تقریب میں سابق رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر نے بطور پہلی خاتون گورنر اپنے عہدے کا حلف سنبھالا، جبکہ جے جونز نے ورجینیا کے پہلے سیاہ فام اٹارنی جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔
حلف برداری کی تقریب کے موقع پر بین المذاہب دعائیہ ناشتے (انٹرفیتھ پریئر بریک فاسٹ) کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں امام شریف نے خصوصی دعا کرائی۔ تقریب میں مختلف کمیونٹیز کی نمائندگی دیکھنے میں آئی۔
اس موقع پر سینیٹر صدام ازلان سلیم اور سینیٹر کنعان سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس نے بھی پریڈ میں شرکت کی، جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللہ، بیتھنی رشید اور دیگر رہنماؤں نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان جاکا نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت ریاست میں اتحاد، ہم آہنگی اور تنوع کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔
ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین منصور قریشی نے اس موقع پر کہا کہ انہیں توقع ہے کہ گورنر، نائب گورنر اور پوری کابینہ بلا امتیاز تمام شہریوں، خصوصاً جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی خدمت کو یقینی بنائے گی۔

Leave a reply