امریکا میں اشتہاری قرار دیاگیا ملزم پولیس افسر نکلا

ہاٹ لائن نیوز: امریکا میں اشتہاری قرار پانے والا ملزم انتونیو ریانو امریکا سے فرار تھا تاہم اب اسے میکسیکو سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
62 سالہ انتونیو جو کہ امریکا کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں، کو جمعرات کو میکسیکو کے شہر زپوتتلان سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کیمطابق انتونیو میکسیکو کے محکمہ پولیس میں مقامی پولیس افسر کے طور پر کام کر رہا تھا جس نے امریکی پولیس ایجنسی کو بھی حیران کر دیا۔








