امریکا : غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے خلاف شکنجہ تنگ

0
192
امریکا : غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے خلاف شکنجہ تنگ

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنیکا فیصلہ کیاہے۔

امریکا میں مقیم غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنیکا فیصلہ کرلیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار بھارتی شہریوں کو واپس بلائے گا۔ بھارت ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ تجارتی جنگ سے بچنا اور بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ بھارت اور امریکی انتظامیہ نے 18 ہزار غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی نشاندہی کی ہے، امریکا میں بھارتی تارکین وطن کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

Leave a reply