امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

0
118
امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں کیے گئے حملوں کے بعد کہا ہے کہ ان کا ردعمل شدید اور سخت ہوگا۔
مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تہران، اصفہان، تبریز، قم اور کرج میں حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں تہران کے مضافات میں دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ حملوں کا ہدف ایران کی سرکاری عمارتیں اور فوجی تنصیبات تھیں۔ ایران نے اس معاملے پر سخت موقف اختیار کیا اور کہا ہے کہ وہ جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے واضح کیا کہ اب حملوں کے اختتام کا اختیار ایران کے پاس ہے اور وہ بھرپور ردعمل دینے کے لیے تیار ہے۔

Leave a reply