امریکانےپاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام پرپابندیاں عائدکردی

0
184
امریکانےپاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام پرپابندیاں عائدکردی

ہاٹ لائن نیوز : امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرمزید پابندیاں عائد کردی ہیں، امریکی محکمہ خارجہ نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری سے متعلق چار پاکستانی اداروں پر پابندی عائد کرنیکا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ ان چار پاکستانی اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد کی تھی۔

میتھیو ملر کیمطابق اس سپورٹ میں اسپیشل وہیکل چیسس کی تیاری بھی شامل ہے جو بیلسٹک میزائل داغنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اسکے علاوہ کراچی میں تین اداروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا انکی ترسیل کے ذرائع کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

Leave a reply