امریکامیں سکھوں کاریفرنڈم کامیاب ، ٹرمپ کاشکریہ

ہاٹ لائن نیوز : سکھوں نےخالصتان کےلیےامریکی ریاست کیلیفورنیا ، لاس اینجلس میں ووٹنگ کےسلسلہ کو کامیابی کیساتھ ختم کردیا ہے۔
ہندوستانی پنجاب کوخالصتان بنانیکے لئے 35،000 سے زیادہ سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا ، ریاستہائے متحدہ سے سکھ برادری بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کیلئے لاس اینجلس پہنچی اور شہری مرکز میں صبح 9 بجے شروع ہونیوالے ووٹ میں حصہ لیا۔
ووٹ کے اختتام پر ، سکھ فارجسٹس کےرہنما گورپت سنگھ پنوں نے اپنےخطاب میں 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں اگلے خالد ریفرنڈم کا اعلان کیا اور ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت دینےپرٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
گورپت سنگھ پنوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سکھ اپنے ووٹوں کےذریعہ ہندوستان کو ایک واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ہندوستان کےزیرتسلط نہیں رہناچاہتے، ہندوستان کی گولیوں کاجواب ووٹوں کیساتھ دینگے۔









