امدادی سامان سے لدا ٹرک فلسطینیوں پر گر گیا

امدادی سامان سے لدا ٹرک فلسطینیوں پر گر گیا
غزہ میں امدادی سامان لے جانے والا خوراک سے لدا ٹرک فلسطینیوں پر الٹ گیا جو کہ امداد وصول کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، 20 فلسطینی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کئی شہری زخمی ہوئے ہیں، یہ حادثہ تب پیش آیا جب بھوک سے پریشان فلسطینیوں کی بڑی تعداد امداد وصول کرنے کے لیے جمع تھی۔
اسرائیلی ناکہ بندی کے سبب غزہ میں ستر فیصد فلسطینی امداد نہ ملنے سے جسمانی کمزوری کا شکار ہیں، امداد کے منتظر شہید فلسطینیوں کی تعداد 1,568 جبکہ 11,230 فلسطینی زخمی ہیں۔