امدادی رقم کی تقسیم کے دوران چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق، متعدد زخمی

0
51
امدادی رقم کی تقسیم کے دوران چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق، متعدد زخمی

رحیم یار خان میں ایک افسوسناک حادثے میں پانچ خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق چک 125 پی میں خواتین امدادی رقم حاصل کرنے کے لیے ایک دکان میں جمع تھیں کہ اچانک دکان کی چھت گر گئی۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور نے تصدیق کی کہ حادثے میں پانچ خواتین کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر خواتین زخمی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب، پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال نے بتایا کہ زخمی ہونے والی تقریباً 30 خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave a reply