امارات میں پاکستانی بزرگ کو 3 ماہ قید

ہاٹ لائن نیوز : دبئی میں پارکنگ کےتنازعہ پر ایک 70 سالہ پاکستانی بزرگ نے35 سالہ ہندوستانی کو جزوی طور پر معذور کردیا۔ پاکستانی کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پوری ہونےپر اسکوملک بدر بھی کر دیاجائیگا۔
یہ معاملہ گزشتہ سال 8 فروری کا ہے۔ دبئی کے علاقے ٹیکم میں رہائشی عمارت میں پارکنگ پر جھگڑے کے دوران جھگڑا بڑھ گیا اور پاکستانی نے دوسرے فریق کو دھکا دے دیا کہ وہ گر گیا اور اپنی آدھی ٹانگ سے محروم ہو گیا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ایک ہندوستانی شہری نے پاکستانی کو مختص پارکنگ کی جگہ استعمال کرنا چاہی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور پھر معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ پاکستان نے بھارتی شہری کو دھکا دیا جس سے وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
جواب میں بھارتی باشندے نے پاکستانی کے سر پر کوئی چیز ماری جس کے نتیجے میں وہ بھی شدید زخمی ہو گیا اور بیس دن تک بستر پر پڑا رہا۔ حکام نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔
پاکستانی نے اعتراف کیا کہ اس نے دھکا دیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس نے گالی دیے جانے پر غصے میں دھکا دیا۔









