امارات میں نئے عائلی قوانین کا اعلان کردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے نئے عائلی قوانین کا اعلان کردیا گیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے عائلی قانون کے تحت بچوں کے اماراتی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین کیخلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی، نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل کی عمر بھی بڑھا دی گئی ہے۔
نئے عائلی قوانین کے تحت غیر مسلم ماؤں کو بھی انکے بچوں کی تحویل میں دیا گیا ہے جب کہ 15 سال سے کم عمر کے بچے خود فیصلہ کرینگے کہ وہ کہاں اور کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں؟
نئے عائلی قوانین کا اطلاق اماراتی اور غیر اماراتی دونوں خاندانوں پر ہوگا۔









