
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز فراہم کرنے کے لیے ایک نئی مالیاتی اسکیم متعارف کرادی ہے۔
اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلیں، 3 ہزار 170 رکشے اور لوڈرز دو مراحل میں فراہم کیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق:
ای بائیک کے لیے 2 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔
الیکٹرک رکشے اور لوڈرز کے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ای بائیک کا قرض 2 سال اور رکشہ/لوڈر کا قرض 3 سال کی مدت کے لیے ہوگا۔
قرض کی شرح کائیبور پلس 2.75 فیصد ہوگی، لیکن صارفین کو صفر فیصد مارک اپ پر یہ قرض دیا جائے گا۔
اسلامی اور روایتی دونوں بینک اس اسکیم کے تحت قرض فراہم کریں گے۔
اسکیم کی تقسیم:
پہلا مرحلہ: 40 ہزار ای بائیکس، 1 ہزار رکشے اور لوڈرز
دوسرا مرحلہ: 76 ہزار ای بائیکس، 2 ہزار 171 رکشے اور لوڈرز
ترجیحی افراد:
25 فیصد ای بائیکس خواتین کو دی جائیں گی۔
10 فیصد ای بائیکس کاروباری افراد اور کوریئرز کو ملیں گی۔
30 فیصد رکشے اور لوڈرز فلیٹ آپریٹرز کو فراہم کیے جائیں گے۔
یہ اقدام پاکستان میں توانائی کی بچت، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور عوام کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔









