الیکشن کمیشن کو شرم انی چاہیے ,وکیل حامد خان

0
204

پروفیشنل گروپ کے سربراہ سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں عوام کے ووٹ کو عزت دی گئی ہے۔پاکستان میں شفاف الیکشن کروانا آئین کی بنیادی ضرورت ہے

سیئنرقانون دان حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دیا ہےیہ فیصلہ نو ججز کا سمجھا جائے پہلی بار پاکستان میں جمہوری سوچ کے مطابق فیصلہ آیا ہےتفصیلی فیصلے میں بہت کچھ سامنے آئے گا تفصیلی فیصلے کے بعد بار ایسیو ایشن طے کریگی کہ الیکشن کمیشن کے خلاف کیا اقدام کرنا ہےپاکستان میں شفاف الیکشن کروانا آئین کی بنیادی ضرورت ہے۔سینیر قانون دان حامد خان نے کہا کہ ری کاوٹنگ میں فیصلے تبدیل کیے گئے ہیں۔۔

الیکشن کمیشن کو شرم انی چاہیے سپریم کورٹ نے کہا کہ عوام کے ووٹ کو عزت دینی ہے فیصلے میں عوام کے ووٹ کو عزت دی گئی ہے ۔ ہارے ہوئے لوگ خود کو مبتحب سمجھ رہے ہیں۔حامد خان نے دعوی کیا کہ حکومت ریٹائٹرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل میں لگا کر اپنے حق میں فیصلے کروانا چاہتی ہیں ہم چاہتے ہیں حاظر سروس ججز ہی الیکشن ٹربیونلز کے کیسز پر سماعت کریں ہم ججز کے حوالے سے کسی بھی قسم کا دباو برادشت نہیں کرینگے ججز پر دباو نہ ڈالا جائے

Leave a reply