الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، تعداد 170 ہو گئی

0
162
الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، تعداد 170 ہو گئی

اسلام آباد – الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رجسٹر ہونے والی جماعتوں میں “آزاد عوام پاکستان پارٹی” اور “تجدید نظام پارٹی” شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کی قیادت محمد علی کے پاس ہے، جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہیں۔

الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔

Leave a reply