الیکشن کمیشن میں ایک اور سیاسی جماعت کی رجسٹریشن

0
39
الیکشن کمیشن میں ایک اور سیاسی جماعت کی رجسٹریشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک نئی سیاسی جماعت رجسٹر کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قرآن و سنت تحریک پاکستان کو باضابطہ طور پر سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔ قرآن و سنت تحریک پاکستان کے چیئرمین ابتسام الہیٰ زہیر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی تھی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا

Leave a reply