
ہاٹ لائن نیوز : صدر آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ ایکٹ بن گیا ہے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظوری کیمطابق صدر آصف زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کر دیے جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کیے جس کے بعد بل سینیٹ سیکرٹریٹ گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے بجھوادیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کا گزٹ نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا۔









