
ہاٹ لائن نیوز : مشہور تلگو اداکار اور پشپا اسٹار اللو ارجن کے گھر پر اتوار کی شام حملہ کرنیوالے افراد ضمانت پر باہر ہیں۔
اداکار کے گھر کے باہر احتجاج کرنے آئے لوگ اللو ارجن کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔ حملہ آوروں نے اداکار سے ایک کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ رقم فلم ‘پشپا 2’ کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ میں ہلاک ہونیوالی خاتون کے خاندان کو دی جائے۔
حیدرآباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر 8 افراد کو گرفتار کرلیا تاہم اب ان میں سے 6 کی عدالت سے ضمانت ہو چکی ہے جب کہ 2 تاحال حراست میں ہیں۔









