اللہ کے ساتھ میرا رشتہ بہت مضبوط ہے: وینا ملک

ہاٹ لائن نیوز : اپنی ڈریسنگ کیوجہ سے خود پر ہونیوالی تنقید کے جواب میں وینا ملک نے کہاہےکہ میں یہ نہیں دکھاتی لیکن اللہ کے ساتھ میرا تعلق بہت مضبوط ہے، مجھے ٹرول کیا گیا کہ اگر آپ سکرٹ پہن لیں تو آپ استغفار نہیں کرسکتیں۔ ”
وینا ملک نے کہا کہ اس سب کے بعد میں نے اپنا مذہب پڑھا، میں نے قرآن پاک پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کے لوگوں سے یہ کہنا چاہوں گی کہ جو شخص ایک بار قرآن پڑھے گا اسے معلوم ہوجائے گا۔ آپ کو اپنی زندگی کیسے گزارنی چاہیے، اگر کوئی آپ کیساتھ برا کرے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟
شو کے دوران وینا ملک نے اپنی زندگی میں آنیوالے پراسرار آدمی شہریار کے بارے میں بتایا کہ شہریار اور میں گزشتہ 4 ماہ سے بات کر رہے ہیں لیکن شہریار کی مجھ سے محبت 15 سے 16 سال پرانی ہے۔









