
اللو ارجن نےسلمان خان کا پتا کاٹ ڈالا
ہاٹ لائن نیوز: جنوبی ہندوستان کےسپر اسٹار الو ارجن ، جو پشپا 2 کی زبردست کامیابی کےبعد شہرت کے بلندیوں پرہیں ، اب ایک اوربڑے منصوبے کاحصہ بن رہےہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس بارانہوں نےسلمان خان کی جگہ لی ہے۔
یہ خبر گرم ہے کہ مشہور ہدایتکار ، ایٹلی ، جس نے شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ بنائی تھی،انہوں نے اپنی اگلی بڑی فلم کیلیے الو ارجن کو کاسٹ کیا۔
اس سے قبل ، یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ایٹلی فلم کیلئے سلمان خان کیساتھ کام کریگا ، لیکن ذرائع کیمطابق ، کچھ رکاوٹوں کیوجہ سے ، اس منصوبے میں زبردست تبدیلی کی گئی تھی ، اور اب اللو ارجن نے دبنگ خان کی جگہ لی ہے۔









