البانیاکا ویٹیکن طرز کی ‘صوفیانہ ریاست’ قائم کرنےکا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : البانیہ نے مذہبی رواداری کےتحفظ اور فروغ کیلیے ویٹیکن کی طرز پر ایک آزاد صوفی ریاست’ کے قیام کااعلان کیا ہے۔
البانوی وزیر اعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ و فروغ کیلیے ترانا میں ایک آزاد صوفی ریاست کےقیام کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم ایدی رامانے کہا کہ اگر یہ ریاست تشکیل دی گئی ہے تو ، یہ صوفی نظام کیلئے قائم ہونیوالی دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگی ، اسکی اپنی انتظامیہ ہوگی ، لیکن ٹیکس نہیں ہوگا ، کوئی پولیس نہیں ہوگی اور یہ ریاست البانیہ کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کریگی۔









