اقوام متحدہ میں وزیراعظم کا جوشیلا خطاب، ڈائس پر مکّے برسانے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی۔ اپنے جذباتی انداز میں انہوں نے ڈائس پر مکے برسائے، جس پر اجلاس ہال تالیاں بجا کر گونج اٹھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہر سال شدید سیلابوں اور قدرتی آفات کا سامنا کرتے ہیں، لیکن عالمی برادری ان سے قرضے بڑھانے کی توقع کرتی ہے تاکہ نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔ شہباز شریف نے اس صورتحال کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ یہ درست نہیں کہ وہ قرضوں کے بوجھ تلے دب جائیں، جبکہ ان ممالک کا موسمیاتی بحران پیدا کرنے میں کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرض لینا مسئلہ کا حل نہیں بلکہ پاکستان اپنی محنت، جدوجہد اور عوام کی قربانیوں سے ترقی کرے گا۔
اپنے خطاب کے دوران جب وزیراعظم نے جذباتی ہو کر ڈائس پر مکے مارے، تو حاضرین نے ان کے موقف کی بھرپور تائید میں تالیوں کی گونج سے ماحول کو گرم کر دیا۔









