اقوام متحدہ: فلسطینیوں پر حملے اور امداد میں رکاوٹ ناقابلِ قبول

0
65
اقوام متحدہ: فلسطینیوں پر حملے اور امداد میں رکاوٹ ناقابلِ قبول

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر زور دیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری فوجی کارروائیاں اور انسانی امداد میں رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد، بار بار بے گھری اور انسانی امداد میں رکاوٹیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انتونیو گوتریس نے تمام فریقین سے حالیہ جنگ بندی کی مکمل پابندی کرنے اور غزہ میں امدادی سامان کی آزادانہ رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

سیکرٹری جنرل نے فلسطینی زمین پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کی جانب غیر قابل واپسی پیش رفت کے لیے عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی۔

اسی دن لندن میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہائیڈ پارک سے وائٹ ہال تک مارچ کیا اور اسرائیل کے خلاف، جبکہ فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی میں شرکت کرنے والوں نے حکومت سے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی ممکن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Leave a reply