اقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق دینے کے کیس میں اہم سماعت

0
159

لاہور ہائیکورٹ، اقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت

عدالت نے درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی

عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو اہم آئینی امور پر معاونت کی ہدایت کر دی
بتایا جائے آئین کی کس شق کے تحت پارلیمنٹ یا حکومت کو ہدایات جاری کی جاسکتی ہیں، عدالت
ہم نے متعدد بار بل اسمبلی میں جمع کرایا لیکن ٹیبل ہی نہیں کیا گیا، وکیل درخواست گزار

عدالت حکومت کو ہدایات جاری کر سکتی ہے، وکیل درخواست گزار
درخواست گزار وکیل آسیہ اسمعیل نے عدالتی معاونت کیلئے مزید وقت مانگ لیا
قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے پاسٹر ڈاکٹر جاوید رؤف کی درخواست پر سماعت کی
2002 میں اقلیتوں کے کوٹہ سسٹم کے نفاذ کیلئے آرڈیننس جاری کیا موقف
آئین کے آرٹیکل 51(4) اور 106(b) کے برخلاف آرڈیننس جاری کیاگیا، موقف

آئین پاکستان اقلیتوں کو مساوی حقوقِ دیتا ہے، موقف
مخصوص نشستوں پر اقلیتی نمائندوں کا تقرر غیر آئینی ہے، موقف
اقلیتی نمائندوں کا انتخاب عوام کے ووٹ کے ذریعے ہونا آئینی تقاضا ہے، موقف
سیاسی جماعتیں من پسند افراد کو مخصوص نشستوں پر منتخب کر لیتے ہیں، موقف

عدالت کوٹہ سسٹم کیلئے جاری کیا گیا 2002 کا آرڈیننس کالعدم قرار دے استدعا
عدالت براہ راست اقلیتی برادری کو اپنے نمائندوں کے انتخاب کا حق دے استدعا

Leave a reply