افیئرکی دنیاکا عجیب واقعہ، نوجوان اپنی دادی کے ساتھ بھاگ گیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال میں مبینہ ’افیئر‘ کا انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے اپنی دادی کو اغوا کر لیا۔
مذکورہ نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے اپنی عمر سے دوگنا ایک خاتون سے افیئرکیا۔ یہ دونوں رشتے میں دادی اور پوتے کی طرح ہیں۔
بھارتی میڈیا کیمطابق 20 سالہ نوجوان3 ماہ سے لاپتہ ہے اور ایک خاتون بھی لاپتہ ہے۔ خاتون 5بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔ خاتون کے اہلخانہ کا الزام ہےکہ نوجوان انکی بہو کیساتھ فرار ہوگیا ہے۔
دوسری جانب نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا تین ماہ سے لاپتہ ہے اور تاحال اسکا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کے گھر سے 7 سے 8 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی غائب ہیں اور اب دونوں خاندان آمنے سامنے ہیں۔ نوجوان کے اہل خانہ نے جمعہ کو دوسرے فریق پر حملہ کا الزام لگایا ۔









