افغان حکومت کا عالمی عدالت کو کرارا جواب

افغان حکومت کا عالمی عدالت کو کرارا جواب
افغان طالبان نے آئی۔ سی۔ سی کی طرف سے 2 اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کو سختی سے مسترد کیا ہے، ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ “ایسے احمقانہ فیصلے” ہمارے شرعی قوانین پر اثرانداز نہیں ہو سکتے، طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طالبان حکومت کسی عالمی عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔
آئی۔سی۔ سی نے افغان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم کے خلاف خواتین پر پابندیوں کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، آئی۔ سی۔ سی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس شواہد ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان رہنماؤں نے سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، طالبان حکومت کے مطابق وہ اسلامی اصولوں پر مبنی نظام چلا رہے ہیں اور عالمی عدالت ان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔









