افغانستان میں پاکستانی فضائی حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں کوہاٹ چھاؤنی پر ڈرون حملے

0
11

افغان طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں فوجی چھاؤنی کو ڈرون کی مدد سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا۔ اس سے قبل افغانستان نے دعویٰ کیا تھا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستان نے کابل، قندھار، پکتیا اور پکتیکا سمیت ملک کے چند علاقوں میں بمباری کی جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی ہے۔

کوہاٹ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور فضا میں بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے بھی دیکھے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اب تک دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

افغانستان میں پاکستانی فضائی حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں کوہاٹ چھاؤنی پر ڈرون حملے

اس سے قبل افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی طیاروں کی بمباری کے دوران ’عام شہریوں کے گھر بھی نشانہ بنے جس میں چند خواتین اور بچے ہلاک ہوئے۔‘

 

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’پاکستانی طیاروں نے قندھار کے ہوائی اڈے کے قریب واقع ایک نجی ایئرلائن کام ایئر کے ایندھن سٹوریج کو بھی نشانہ بنایا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایک ’تاجر حاجی خان زادہ کے نجی فیول ڈیپو کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔‘

 

Leave a reply