افغانستان میں شطرنج پر پابندی

0
359
افغانستان میں شطرنج پر پابندی

افغانستان میں شطرنج پر پابندی

افغانستان کی طالبان حکومت نے شطرنج کے کھیل پر پابندی لگا دی ہے، حکومت ذرائع کے مطابق یہ کھیل جوئے کا ذریعہ بن چکا ہے جو اسلامی قوانین سے متصادم ہے، طالبان حکومت کے تحت کھیلوں کے ادارے کے ترجمان اطل مشوانی نے کہا ہے کہ شطرنج پر اس وقت تک پابندی رہے گی جب تک اس سے متعلق مذہبی تحفظات کا کوئی واضح حل نہیں مل جاتا۔

اسلامی قوانین کے مطابق شطرنج کو بعض حالتوں میں جوئے کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے، اس لیے اس کھیل کی اجازت دینا مناسب نہیں، طالبان حکومت اس سے پہلے بھی مختلف کھیلوں پر اسلامی اصولوں کے تحت پابندیاں لگا چکی ہے۔ گزشتہ سال مارشل آرٹس پر بھی یہ کہہ کر پابندی لگا دی گئی تھی کہ یہ کھیل پرتشدد ہے اور اسلامی اقدار کے خلاف ہے۔

Leave a reply