افغانستان میں شدید زلزلہ، ہلاکتیں 660 سے تجاوز کر گئیں، سینکڑوں زخمی

0
70

افغانستان کے مشرقی علاقوں میں آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 660 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ تقریباً 20 منٹ بعد ایک اور آفٹر شاک محسوس کیا گیا، جس کی شدت 4.5 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ صوبہ کنڑ بتایا جا رہا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

امدادی ادارے اور رضاکار متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Leave a reply