افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

0
171
افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

ہاٹ لائن نیوز : پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نےافغانستان سے غیرملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی۔

8 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے ملحقہ غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک کو قبضے میں لیا تھا جس سے جدید ساختہ غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد ہوئے تھے۔

برآمد کیےگئے غیر ملکی ہتھیاروں میں 26 ایم 16 رائفلز، ایم 16 اور ایم 4 رائفلز کے 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ 9 کلاشنکوف میگزین اور 244 گولیاں بھی شامل ہیں۔ لائٹ مشین گن کے 744 راؤنڈز اور بڑی تعداد میں لنکرزبھی برآمد ہوئے۔

برآمد شدہ اسلحہ ٹرک کے ڈرائیور کے کیبن میں خفیہ جگہ پر چھپایا گیا تھا۔ غیر ملکی اسلحے کو چھپانےکیلے افغان ٹرکوں میں چھپے ڈبے بناکر سامان کی پیکنگ افغانستان میں ہوئی۔ یہ برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشتگردی کیلیے استعمال کیا جانا تھا۔

Leave a reply