اعلی کارکردگی دکھائیں اوربونس و پروموشن پائیں

0
169
اعلی کارکردگی دکھائیں اوربونس و پروموشن پائیں

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت نےبیوروکریسی کی کارکردگی کوبہتر بنانے اور اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینےکیلیے نئے معیار اپنانےکا فیصلہ کرلیاہے۔

سرکاری افسران کی کارکردگی کے نئے نظام میں، افسران کی سالانہ رپورٹس مالی مراعات، جیسے بونس اور پروموشن سے منسلک ہونگی۔

تاہم افسران کاانتخاب اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر میرٹ اور شفاف طریقے سے کیاجائیگا۔ اس نظام کا مقصد اعلی کارکردگی دکھانےوالے افسران کی حوصلہ افزائی کرناہے۔

اسکے نتیجے میں ، مجموعی طور پر وفاقی حکومت ، وفاقی سکریٹری ، وفاقی حکومت کی کارکردگی کو بہترہوگی۔

نئے نظام کیلیے سفارشات کی تیاری کو ایک خصوصی کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہےجسکی سربراہی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکررہے ہیں۔

Leave a reply