اعضاعطیہ کرنےوالے 200 سعودی شہریوں کوکنگ عبدالعزیزمیڈل سے نوازاگیا

0
86
اعضاعطیہ کرنےوالے 200 سعودی شہریوں کوکنگ عبدالعزیزمیڈل سے نوازاگیا

سعودی عرب کے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو “کنگ عبدالعزیز میڈل (تیسری درجے)” سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہنے اور شہریوں کو اعضا عطیہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق، اعزاز پانے والے افراد نے گردے، جگر اور دیگر اعضا عطیہ کر کے انسانی خدمت کی نمایاں مثال قائم کی ہے، جن سے مختلف مریضوں کی زندگی بچانے میں مدد ملی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، جو اب بڑھ کر 4.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ملک بھر میں اعضا کی پیوندکاری کے 31 مراکز کام کر رہے ہیں، جن میں سے 55 فیصد گردوں کی پیوندکاری کے مراکز پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ دل، جگر، پھیپھڑوں، لبلبہ اور آنتوں کی پیوندکاری کے لیے بھی خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز میڈل پانچ درجات پر مشتمل ہے: عمدہ، اول، دوم، سوم، اور چہارم۔ یہ تمغہ ان افراد کو عطا کیا جاتا ہے جنہوں نے ریاست یا معاشرے کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔

Leave a reply