اس مرتبہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے

0
148
اس مرتبہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے

اس مرتبہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کے دوران کہا کہ سینیٹ نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جواب دیا ، قومی سلامتی کا مسئلہ آئے گا تو الحمد للہ ہم سب ایک ساتھ ہیں، ترکیہ اور چین نے بالکل واضح مؤقف اپنایا، چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور دوست ملک ہونے کے ناطے آپ کی حمایت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بھی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے، ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بھی کہاہے کہ آپ بتائیں ہم آپ کے لئے کیا کر سکتے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کو کہا ہے کہ اس بار اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے بھرپور جواب دیا جائے گا، پہلگام واقعے کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Leave a reply