اسی ہزار سال بعد دم دار ستارے کا نظارہ

ہاٹ لائن نیوز : سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ ایک انتہائی نایاب دم دارستارے کا مشاہدہ کرنا ممکن ہو گیا ہے جو 80 ہزار سال میں ایک بار ہمارے مدار سے گزرتا ہے۔
ان دنوں مذکورہ ستارہ سعودی عرب کے افق سے گزر رہا ہے جسے کھلی آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ستارہ انتہائی نایاب ہے اور اسے سعودی عرب میں غروب آفتاب کے بعد مغربی افق پر دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ‘کچھ دم دارستارے کرہ ارض کے افق سے گزرتے ہیں، ان میں سے کچھ ہزاروں سالوں میں ایک بار اور کچھ کئی سو سال بعد’۔
“ان میں ایک دم دار ستارہ ہیلی کے نام سے جاناجاتاہے، جو ہر 76 سال میں صرف ایک بارکرہ ارض سے گزرتا ہے۔ اسکوآخری بار 1986 میں دیکھا گیا تھا اور 2061 میں دوبارہ دیکھنے کی امید ہے۔”









