اسکویڈ گیم کےدوسرےسیزن کا ٹیزرجاری

0
221
اسکویڈ گیم کےدوسرےسیزن کا ٹیزرجاری

زندگی اور موت کے کھیل پر مبنی نیٹ فلکس ویب سیریز ‘سکویڈ گیم’ کے دوسرے سیزن کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

سٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے شائقین کو آنے والے ایپی سوڈ پر پہلی نظر دینے اور سیزن ون، ‘گی ہن’ کے واحد زندہ بچ جانے والے کے طور پر لی جنگ جو کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے 30 سیکنڈ کا کلپ جاری کیا ہے۔

نیٹ فلکس کے تازہ ترین اعلان کے مطابق ویب سیریز کا دوسرا سیزن اس سال 26 دسمبر کو نشر کیا جائیگا۔ نئے سیزن کے اعلان کے ساتھ ہی شائقین کو تیسرے سیزن کے لیے سرپرائز بھی دیا گیا جو کہ فائنل ہوگا اور 2025 میں نشر کیا جائے گا۔

Leave a reply