اسکردو جانے والی پرواز میں فنی خرابی

0
108

اسکردو جانے والی پرواز میں فنی خرابی

ایک نجی کمپنی کی ایئر لائن کی اسکردو جانے والی فلائٹ کو فنی خرابی کے سبب واپس اسلام آباد میں اتار لیا گیا ہے، اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پی۔ اے 251 پرواز کے روانہ ہونے کے فوراً بعد پائلٹ نے جہاز میں نقص کی نشاندہی کی۔

اے 320 طیارے کو روانگی کے گھنٹے بعد ہی واپس اسلام آباد اتار لیا گیا ہے، ترجمان ائیرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے کی فنی خرابی دور کی جا رہی ہے، مسافر کچھ دیر بعد اسکردو کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

Leave a reply