اسکاٹ لینڈ مسجد حملہ ؛ منصوبہ بنانےوالےکو 10 سال قیدکی سزا

0
166
اسکاٹ لینڈ مسجد حملہ ؛ منصوبہ بنانےوالےکو 10 سال قیدکی سزا

اسکاٹ لینڈ میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک 17 سالہ شخص کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

ہائی کورٹ گلاسگو میں سماعت کے دوران ، جج لارڈ آرتھر سن نے ریمارکس دیئے کہ ملزم نے ایک بہت ہی شیطانی منصوبہ تیار کیا ہے۔

عدالت نے 10 سال قید کے بعد 8 سال تک نگرانی میں رہنے کا بھی حکم دیا ، اس نوجوان کا نام ان کی کم عمری کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

عدالتی کارروائی میں کہا گیا ہے کہ اس نوجوان کو سوشل میڈیا کے ذریعہ 13 سال کی عمر سے ہی انتہا پسندی کا سامنا کرنا پڑا ، اور اس کے فون سےہٹلر ، موصلینی اور اینڈرز بریڈجیسے لوگوں کی فہرست برآمدہوئی ہے ۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا ارادہ تھا کہ مسجد پر حملہ کرنے کے بعد نمازیوں کو آگ لگائی جائے۔

Leave a reply