
ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا۔
جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی جب کہ مریم نواز نے امیدواروں کیلیےظہرانےکا بھی اہتمام کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی اراکین سمیت آزاد اراکین نے بھی شرکت کی جب کہ مخصوص نشستوں کے لیے نامزد کیے گئے اراکین بھی اجلاس میں شامل تھے، اجلاس میں کل 218 اراکین نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا ہے جب کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنڑ کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔








