اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

0
333
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا، یہ ریفرنس سابق ایم۔ این۔ اے بابر نواز کی طرف سے دائر درخواست پر مبنی ہے، جو عام انتخابات میں این۔ اے 18 سے عمر ایوب خان سے بیاسی ہزار ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے، ای۔ سی۔ پی نے فوری طور پر ریفرنس کی پہلی سماعت چار جون کو مقرر کر دی اور بابر نواز اور عمر ایوب دونوں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں،

اسی دن ای۔ سی۔ پی بابر نواز کی جانب سے اپنے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر کارروائی کی درخواست پر دوبارہ سماعت کرے گا، انہوں نے مبینہ دھاندلی کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے، اپنی درخواست میں سابق ایم۔ این۔ اے نے الزام لگایا کہ عمر ایوب مالی بدعنوانی اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں غلط بیانی کے مجرم قرار پائے ہیں۔

Leave a reply