
ہاٹ لائن نیوز : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کے معاملے پر گریڈ 20 کے سارجنٹ ایٹ آرمز قومی اسمبلی محمد اشفاق اشرف کو 4 ماہ کے لیے معطل کردیا۔
اس کے علاوہ سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کی ناکامی پر 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی 4 ماہ کے لیے معطل کردیا۔
سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسرز عبید اللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون معطل ہونیوالوں میں شامل ہیں۔